ManPasand Shadi Tips

اٹھارہ بہترین تجاویز جو کہ شادی کے رشتے کو مظبوط کرتی ہیں

اٹھارہ بہترین تجاویز جو کہ شادی کے رشتے کو مظبوط کرتی ہیں

ایک دوسرے کے ساتھ محبت کریں یہاں تک کہ ان لمحات میں بھی جب آپ ایسا کرنے میں مشکل محسوس کر رہے ہوں۔ یاد رکھیں محبت ایک عہد ہے یہ ایک احساس نہیں ہے۔

ہمیشہ فون کا جواب دیں جب آپ کا میاں یا بیوی آپ کو فون کر رہا/رہی ہو۔اور کوشش کریں کہ جب آپ میاں بیوی اکٹھے ہوں تو آپ کا فون بند ہونا چاہیے۔

کوشش کریں کہ آپ کا زیادہ سےزیادہ وقت اکٹھا گزرے۔ یاد رکھیں وقت  رشتہ داری کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے یعنی آپ وقت کو استعمال کریں اپنی شادی کے رشتہ کومظبوط کرنے کے لیے۔

صرف ان دوستوں سے ملیں جو کہ آپ کے شادی کے رشتہ کو مضبوط کریں۔اپنے آپ کو ان لوگوں سے دور کر لیں جن کی وجہ سے آپ کے رشتہ کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو۔

پسند کی شادی کے لیے اللہ کے نام اور قرآن پاک کی آیتوں کی مدد لیں

اپنی شادی کی زندگی کو خوشگوار بنائیں۔ خوشی کے لمحات میں ایک دوسرے کو شریک کریں۔ یہاں تک کہ مشکل ترین لمحات میں بھی خوش رہنے کی اور ہنسنے کی کوشش کریں۔

ہر معاملے میں کوشش کریں کہ کوئی بھی جیتے اور ہارے نہیں بلکہ آپ دونوں اکٹھے جیتیں یا اکٹھے ہاریں۔

7-یاد رکھیں مظبوط شادی میں بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ دونوں میاں بیوی بہت مظبوط ہوں۔ عام طور پر یہ ہوتا ہے کہ ایک وقت میں ایک مظبوط ہوتا ہے اور دوسرا فریق کمزور ہوتا ہے ۔تو آپ مظبوط ہوں دوسرے کے لیے۔

اپنے ازدواجی رشتہ کو بہت اہمیت دیں کیوں کہ ازدواجی رشتہ کے بغیر مظبوط رشتہ بنانا ناممکن ہے۔

یاد رکھیں شادی پچاس فیصد کی پارٹنرشپ کا نام نہیں ہے بلکہ میاں بیوی اپنا سب کچھ ایک دوسرے کے ساتھ شئیر کرتے ہیں۔

استخارہ کیوں ضروری ہے مکمل تفصیل اس آرٹیکل میں دیکھے.

 دوسرے لوگوں سے سیکھیں ضرور لیکن اپنی شادی شدہ زندگی کا کسی دورسرے سے موازنہ نہ کریں۔

ایک دوسرے سے کچھ بھی راز نہ رکھیں کیوں کہ رازداری قربت کی دشمن ہے۔

کبھی بھی ایک دوسرے سے جھوٹ نہ بولیں ۔ جھوٹ اعتماد کو ختم کرتا ہے اور اعتماد بنیاد  ہے ایک مظبوط شادی شدہ رشتہ کی۔

صورت مریم پڑھنے کے فوائد صورت مریم پڑھنے کے زندگی پر اثرات ملاحضہ فرمائیں

جب کبھی آپ سے کوئی غلطی ہو تو اسے قبول کریں اور عاجزی کے ساتھ اس کی معذرت کریں ۔ آپ کو فوراََ کہنا چاہیے کہ “میری غلطی تھی میں معافی چاہتا ہوں”۔

اگرکبھی آپ کا میاں/بیوی آپ کے اعتماد کو توڑیں تو فوراََ اس کو معاف کر دیں یہ شفایابی کا کام کرے گااور ایک اور موقع فراہم کرے گا اعتماد کو دوبارہ قائم کرنے کے لیے۔

ہمیشہ ایک دوسرے کے لیے برداشت کا رویہ رکھیں ۔ یاد رکھیں آپ کا/کی میاں/بیوی آپ کے کاموں سے زیادہ اہم ہے۔

اپنی شادی کو ایک ایسا رشتہ بنائیں کہ جو مستقبل میں آپ کے بیٹوں کو ایک اچھا شوہر بنانے میں معاون ثابت ہو اور آپ کی بیٹیوں کو اچھی بیویاں بننے میں معاون ہو۔

ہمیشہ اپنے /اپنی شوہر/بیوی کو انکریج کریں نہ کہ اس کو تنقید کا نشانہ بنائیں۔اپنے شوہر/بیوی کے آنسو صاف کرنے والے بنیں۔

 کبھی بھی اپنے میاں/بیوی کے بارے میں برا نہیں بولیں اور ہمیشہ اپنے میاں/بیوی کو تحفظ فراہم کریں ہر وقت اور ہر جگہ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں