nazar bad ka rohani ilaj

نظر بد کی تباہ کاریوں کے چند واقعات

نظر بد کی تباہ کاریوں کے چند واقعات

نظر بد نے بچے کو تعلیم سے باغی کر دیا:

 نظر بد ایک بہت ہی منحوس چیز ہے۔ اس کے مہلک اثرات میں نے اپنی زندگی میں بہت دیکھے ہیں۔ نظر بد کا برا اثر تو ہر ایک چیزہر پڑتا ہی ہے لیکن بچوں پر میں نے اس کا اثر بہت ہی دیکھا ہے۔ شائد اس لیے کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے کوئی دعائیں وغیرہ نہیں پڑھ سکتے یا پھر شاید کوئی اور بھی وجہ ہو سکتی ہے۔

                        سماجی معاشرے میں طلاق کے مسائل کا کیا کوئی حل ہے اور طلاق کے بچوں پر کیا اثرات ہوتے ہیں

میری نظر میں نظر بد کے بہت سارے واقعات ہیں۔ خصوصَابچوں کی تعلیم اور مستقبل کے حوالے سے تو بہت ہی معاملات کا میں نے اپنی نظروں سے مشاہدہ کیا ہے۔ اسی طرح کا ایک واقعہ ہمارے رشتہ داروں کے ایک بچے کے ساتھ بھی پیش آیا۔ہوا یہ کہ ان کا بچہ پہلی پوزیشن لیتا تھا، مڈل میں اعلیٰ نمبر لینے کے بعد وہ بچہ تعلیم سے ایسا باغی ہوا کہ پڑھائی کا نام تک سننا گوارہ نہیں کرتا تھا۔

کیا نظر بد کی علامات اور اس کی پہچان ممکن ہے؟

نظر بد کی وجہ سے گاڑی کا سخت ایکسیڈنٹ

نئی گاڑی لیے ہوئے ہمیں چند دن ہی گزرے تھے کہ ایک دن ابوجان گھر سے نکلے تو تھوڑی دیر بعد ہی واپس آگئے۔گئے تو گاڑی پر تھے لیکن پیدل واپس آئے۔ جب ہم نے پوچھا تو بتانے لگے کہ جب میں گھر سے نکلا تو فلاں صاحب سے راستے میں ملاقات ہو گئی۔ ان سے ملنے کے بعد جونہی میں گلی سے نکلا تو ایک تیز رفتار موٹر سایئکل والا آکر گاڑی سے ٹکرایا۔ ایک سائیڈ کی گاڑی کی لائٹ بھی ٹوٹ گئی اور فرنٹ سائیڈ کا بمپر وغیرہ بھی ٹوٹ گیاہے۔ پھر کیا ہوا کہ گاڑی کا نقصان معمول بن گیا۔ یہ سب کچھ  ہمارے قریبی رشتہ داروں کی نظر لگنے سے ہوا۔

نظر بد کی وجہ سے شدید نقصان۔

ہم نے جب اپنا نیا گھر بنایا تو تمام رشتہ داروں اور دوست و احباب کی گھر مکمل ہونے کی خوشی میں دعوت کی۔ اس خوشی میں مکان کی دعوت کے ساتھ ساتھ میں نے اپنے بچوں کا عقیقہ کرنے کا بھی ارادہ کر لیا۔ عقیقے کی نیت سے میں 9 بکرے خرید کر لے آیا۔ دوسرے دن دعوت تھی۔

پسند کی شادی کے بارے میں اسلام سے راہنمائی

گھر میں خوب رونق تھی۔ جب سارے مہمان چلے گئے تو ایک دوست رات گئے تک ٹھہر گیا۔ اس کی طبیعت بہت حاسدانہ تھی ۔ میں نے احتیاطَا اس کو پورے گھر کا وزٹ نہیں کرایا، بس جہاں ہمارے جانور بندھے تھے ادھر گئے تو گائے کو دیکھتے ہی کہنے لگا بڑی خوبصورت گائے ہے یار۔ جب وہ دوست چلا گیا تو گائے نے زور سے آواز نکالی۔ جب ہم دوڑ کر گئے تو وہ اتنی دیر میں مر چکی تھی۔میں سمجھ گیا کہ اس کی نظر اپنا اثر دکھا چکی ہے۔  اللہ حاسدوں کی نظر سے ہر ایک کو بچائے۔ آمین۔

استخارہ کیوں ضروری ہے مکمل تفصیل اس آرٹیکل میں دیکھے

 

اپنا تبصرہ بھیجیں