istikhara online

استخارہ کیوں ضروری ہے مکمل تفصیل اس آرٹیکل میں دیکھے.

استخارہ کیوں ضروری ہے۔

کوئی کام کرنے کا ارادہ ہو تو اس بارے میں معلومات رکھنے والے مخلص لوگوں سے مشورہ کرلیا جائے اگر کام کا ارادہ بن جائے تو پھر کام کرنے سے پہلے استخارہ کرنا چاہیے۔ اگر یہ کام دین دنیا اور آخرت کے لیے بہتر ہو گا تو آسانی کے ساتھ ہو جائے گا لیکن اگر یہ کام دین دنیا اور آخرت کے لیے صحیح نہ ہوا تو خود بخود ایسی رکاوٹیں کھڑی ہو جائیں گی کہ یہ کام نہیں ہو گا۔ شریعت کے خلاف کسی کام میں استخارہ کام نہیں دیتا۔ی استخارہ دراصل اللہ تعالیٰ سے خیر طلب کرنے کی دعا ہے۔

پسند کی شادی کے لیے اللہ کے نام اور قرآن پاک کی آیتوں کی مدد لیں

َ اکثر ہمیں ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے کہ ہم کسی نہ کسی کی مدد ڈھونڈتے ہیں اپنی زندگی کے کسی اہم معاملے کے بارے میں تو جس شخص سے اس معاملے میں ہم رابطہ کرتے ہیں اس کو ہم اس معاملے میں ماہر سمجھتے ہیں جو ہمیں بہترین نصیحت کر سکتا ہے ۔

جیسا کہ یہ فیصلہ کرنا کہ کوئی نوکری کرنی چاہیے کہ نہیں ، کہیں پر جانا ہے تو کیا یہ راستہ میرے لیے صحیح رہے گا کہ نہیں۔ آخر کار ہم ایک آپشن کو استعمال کرتے ہیں جسے کہ ہم شروع میں اتنا اہم نہیں سمجھتے تھے۔ لیکن جیسے ہی کوئی ماہر ہمیں وہ آپشن استعمال کرنے کا کہتا ہے تو یہ راستہ استعمال کرنا ہمارے لیے لازمی ہو جاتا ہے۔

مسلمان ہونے کی حیثیت سے ہمارا مضبوط ایمان ہے کہ اللہ تعالیٰ سے بڑھ کر کوئی بھی زیادہ علم والا نہیں ہے ۔ استخارہ سے انسان صحیح اور غلط میں فرق کر سکتا ہے اور رست راسنتہ کا انتکاب کر سکتا ہے ۔ایک درست راستہ کا انتخاب اور اس پر عمل ہی کامیابی کی ضمانت ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں